دنیا کا سب سے بڑا کاغذکا جہاز گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ
روم(نیٹ نیوز)اٹلی کی ایک یونیورسٹی کے طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا پیپر ائیرپلین یا کاغذی جہاز تیار کیا ہے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بن گیا ہے ۔
اٹلی کی پیسا یونیورسٹی کے انجینئرنگ کے طالبعلموں نے اس جہاز کو تیار کیا ہے ۔ اس جہاز کے پروں کی لمبائی 20.04 میٹر ہے جبکہ مجموعی لمبائی 7 میٹر ہے ۔اسے بولونیا میں ہونے والی وی میک فیوچر فیئر میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔اسے تیار کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا آغاز کلاسز میں چند چھوٹے کاغذی جہازوں سے مذاق کے طور پر ہوا اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو قائل کیا کہ کاغذ کا ایک صفحہ بھی انجینئرنگ کا حصہ بن سکتا ہے ۔اس پراجیکٹ میں 15 طالبعلموں نے حصہ لیا۔ اس جہاز کو جب اڑایا گیا تو یہ 59 میٹر تک گیا اور 2013 میں قائم کیا گیا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔طالب علموں نے ایروناٹیکل انجینئرنگ اصولوں کو استعمال کرکے یہ جہاز تیار کیا۔