شکر گزاری ہی زندگی کی اصل کنجی ہے :حنا خواجہ
کراچی (این این آئی) اداکارہ، میزبان و سماجی کارکن حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ انسان کو ہمیشہ شکر گزاری کے ساتھ زندگی گزارنی چاہئے ۔
ایک انٹرویو میں حنا خواجہ بیات نے بتایا کہ میں اپنے والدین کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کی جدائی کا صدمہ بھی برداشت کر چکی ہوں، والد کے انتقال کے بعد میری والدہ نے مجھے ایک ایسی بات سکھائی جو آج بھی میری زندگی کا اہم اصول ہے ۔ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ شکر گزاری کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جو زندگی اللہ نے آپ کے لیے لکھی ہے ، وہ آپ کو گزارنی ہے ، اس لیے ہر دن کو قبول کریں اور شکر گزار رہیں، کیونکہ شکر گزاری ہی زندگی کی اصل کنجی ہے ۔