زویا ناصر کلاسیکل ڈانس کر کے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں
کراچی (این این آئی)اداکارہ زویا ناصر کی کلاسیکل ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ زویا ناصر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ۔
ویڈیو میں اداکارہ سفید لباس اور ہاف اپ، ہاف ڈان ہیئر اسٹائل میں بھارتی فلم کے ایک گانے پر کلاسیکل انداز میں رقص کرتی دکھائی دیں۔ان کی ڈانس پرفارمنس سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی اور متعدد افراد نے اس پر تنقید کی۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اس ڈانس میں کوئی خوبصورتی یا روانی نہیں تھی۔