4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس امتحان پاس ، امینا خان تنقید کی زد میں

4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس  امتحان پاس ، امینا خان تنقید کی زد میں

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ہدایت کارہ امینا خان کی جانب سے کیے گئے صرف 4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے دعوے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے نوجوانی میں سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا، میں اس دوران مختلف ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھی، اس لیے تیاری کیلئے صرف 4 دن ملے ۔ صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شاید انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان بھی کسی ڈرامے میں دیا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں