اداکار ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکار ماہ نور بلوچ کی نئی  تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (این این آئی)اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔وائرل تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے بال بھی باب کٹ انداز میں رکھے ہوئے ہیں۔

تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے لک پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ لگتا ہے انہوں نے کسی قسم کی سرجری کروائی ہے ، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کی شکل پہلے سے مختلف لگ رہی ہے ، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ان کا چہرہ کافی پھولا ہوا محسوس ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں