مصنوعی مٹھاس بارے سائنسدانوں کا تشویشناک انکشاف
لاہور(نیٹ نیوز)مصنوعی مٹھاس کو طویل عرصے سے چینی کا صحت مند متبادل قرار دیا جاتا رہا ہے ، تاہم ایک نئی تحقیق نے اس تصور پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔
تحقیق کے مطابق عام استعمال ہونے والے کئی مصنوعی سویٹنرز خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے بجائے اس کے توازن کو متاثر کر سکتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مصنوعی مٹھاس میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ جسم کے میٹابولزم اور خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے نظام پر اثر انداز ہو سکتی ہے ۔ٹفٹس یونیورسٹی کے فریڈمین سکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے پروفیسر مینگ وانگ کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں فاسٹنگ انسولین اور ایچ بی اے 1 سی کی سطح نسبتاً زیادہ رہی۔ ایچ بی اے 1 سی خون میں شوگر کے طویل مدتی کنٹرول کا اہم اشاریہ سمجھا جاتا ہے ۔