ایمریٹس کے مسافر سالانہ 10لاکھ کلو چاکلیٹ کھا جاتے

ایمریٹس کے مسافر سالانہ 10لاکھ کلو چاکلیٹ کھا جاتے

دبئی(نیٹ نیوز)ایمریٹس ایئرلائن کے مسافروں نے گزشتہ ایک سال کے دوران 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پریمیم چاکلیٹس سے لطف اٹھایا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 لاکھ زیادہ ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق مسافروں کے لیے سالانہ تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ چاکلیٹ ڈیزرٹس بھی تیار کیے جاتے ہیں، جنہیں اکانومی، پریمیم اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس کے مسافروں کو پیش کیا جاتا ہے ۔ایمریٹس کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال دنیا بھر میں اپنی پروازوں کے لیے معروف سپلائرز سے تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار کلو گرام پریمیم چاکلیٹس طیاروں میں لوڈ کرتی ہے جبکہ مختلف چاکلیٹ ڈیزرٹس کی تیاری کے لیے مزید 2 لاکھ 60 ہزار کلوگرام چاکلیٹ استعمال کی جاتی ہے ۔ایئرلائن کے مطابق چاکلیٹ کی مجموعی کھپت میں سال بہ سال تقریباً پانچ فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں