امریکی شہری نے 10منٹ میں 66ہاٹ ڈاگ کھا لیے

امریکی شہری نے 10منٹ میں 66ہاٹ ڈاگ کھا لیے

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی شہری نے چند منٹوں میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر 10 ہزار ڈالرز اپنے نام کر لیے ۔

امریکا میں یومِ آزادی کے موقع پر ہونے والے سالانہ ہاٹ ڈاگ کھانے کے مقابلے میں بار بار مقابلہ جتینے والے جوئی چیسٹنٹ نے 10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر مردوں کے مقابلے کا ٹائٹل 18 ویں مرتبہ اپنے نام کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیابی پر جوئی چیسٹنٹ کو 10 ہزار ڈالرز اور روایتی یلو بیلٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پرجوئی چیسٹنٹ نے کہا کہ 4 جولائی کو اس مقابلے میں حصہ لینا میرے لیے خواب جیسا ہے تاہم شدید گرمی کی وجہ سے میں اپنی بہترین کارکردگی نہ دکھا سکا۔رپورٹس کے مطابق ان کا عالمی ریکارڈ 76 ہاٹ ڈاگ کھانے کا ہے جو انہوں نے 2021ء میں بنایا تھا۔مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے پیٹرک برٹولیٹی نے 51 ہاٹ ڈاگ کھائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں