چین میں چھتوں پر مصنوعی بارش کا سسٹم لگادیا گیا

چین میں چھتوں پر مصنوعی بارش کا سسٹم لگادیا گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے اپنے گنجان آباد شہروں کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے ایسا انوکھا اور سستا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

چین کے شمالی صوبے شانسی کے شہر یونچینگ میں بلند و بالا رہائشی عمارتوں کی چھتوں پر ایک خاص کولنگ سسٹم لگایا گیا ہے جسے ‘روف ٹاپ رین’ یا چھت کی بارش کا نام دیا گیا ہے ۔اس سسٹم کے تحت عمارتوں کی چھتوں پر نصب ہائی پریشر نوزلز (سپرے کرنے والے پرزے ) ہوا میں پانی کی انتہائی باریک پھوار چھوڑتے ہیں۔ یہ ٹھنڈی پھوار عمارت کے ارد گرد کے درجہ حرارت کو 8 ڈگری سیلسیس تک کم کر دیتی ہے ۔یہ انوکھا نظام سائنس کے ایک سادہ اصول ‘ایواپوریٹو کولنگ’ پر کام کرتا ہے ، بالکل اسی طرح جیسے ہمارے جسم سے پسینہ نکلنے کے بعد جب وہ ہوا میں اُڑتا ہے تو ہمیں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں