ذاتی تعلقات کو عوامی کرنے کے خلاف ہوں :آغا علی
کراچی (این این آئی) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ کبھی ذاتی زندگی یا تعلقات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کروں گا۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ میں ذاتی تعلقات کو عوامی کرنے کے خلاف ہوں کیونکہ ایسے تعلق میں صرف آپ نہیں بلکہ ایک اور شخص بھی شامل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری رائے میں شادی سے پہلے اس نوعیت کی باتیں عوام کے ساتھ شیئر نہیں کرنی چاہئیں، البتہ جب نکاح ہو جائے تو اس کا باقاعدہ اعلان کرنا چاہیے ، کیونکہ نکاح اللہ تعالی کے حضور قائم ہونے والا ایک مقدس رشتہ ہے ، میں اپنی شادی کا اعلان فخر کے ساتھ کروں گا لیکن اپنے تعلقات کو عوامی نہیں بناؤں گا۔