کریتی سینن کا بالی وڈ میں صنفی امتیازی سلوک کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے ۔
حال ہی میں کریتی سینن نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں صنفی امتیاز کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاروں کو مختلف پیمانوں سے پرکھا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ ہی وہ جگہ ہے جہاں مجھے سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بتدریج بہتری آئی ہے اور اب خواتین کیلئے بہتر انداز میں کردار لکھے جا رہے ہیں، لیکن صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک اب بھی مختلف طریقوں سے موجود ہے ۔