ایف ایف سی اور یارا کا اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

ایف ایف سی اور یارا کا اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

جدید ٹیکنالوجیز متعارف کروانے کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ،علی جنجوعہ

کراچی(بزنس ڈیسک)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی)نے یارا انٹرنیشنل اے ایس اے کے ساتھ اشتراک کے ذریعے زرعی جدت کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا ۔ ایف ایف سی اور یارا انٹرنیشنل کے درمیان اسٹریٹجک اشتراک کے تحت، سونا اور یارا برانڈز نے پاکستان میں جدید بائیولوجیکل اور اسپیشلٹی پلانٹ نیوٹریشن مصنوعات کا ایک پریمیم پورٹ فولیو متعارف کرانے کیلئے مشترکہ برانڈ شراکت داری قائم کی ہے ۔ پورٹ فولیو میں پانچ فولیئر بائیولوجیکل فولئیر مصنوعات یارا ایمپلِکس اوپٹی ٹریک، یاراویٹا کراپ بوسٹ، یاراویٹا بورٹریک، یاراویٹافروٹرل اور یاراویٹا سولیٹرل کے ساتھ انتہائی حل پذیر کیلشیم کھاد یارا لیوا ٹراپی کوٹ بھی شامل ہے ۔چیف کمرشل آفیسر ایف ایف سی علی جنجوعہ نے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر پراچہ اور یارا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرسوین تورے ہولسیتر کی قیادت کو سراہا ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف ایف سی مستقبل میں بھی جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور مؤثر کھادیں متعارف کروانے کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں