برآمدات بڑھانے،درآمدی متبادل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

برآمدات بڑھانے،درآمدی متبادل  کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

لاہور (آن لائن)لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے برآمدات بڑھانے اور درآمدی متبادل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا اور قومی معیشت مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت، محنتی افرادی قوت اور صنعتی و اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں، پالیسیوں کا تسلسل، پیداواری صلاحیت میں اضافہ  اور برآمدات پر مبنی ترقی پر توجہ ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں