بن قاسم:فوجی فرٹیلائزر کے تحت آچار سالار گوٹھ میں فلٹر پلانٹ کاافتتاح

بن قاسم:فوجی فرٹیلائزر کے تحت آچار سالار گوٹھ میں فلٹر پلانٹ کاافتتاح

کراچی (کامرس ڈیسک)فوجی فرٹیلائزر کمپنی پورٹ قاسم کی جانب سے مختلف دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے آچار سالار گوٹھ میں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ۔

افتتاحی تقریب میں ایف ایف سی پورٹ قاسم کے انچارج بریگیڈیئر (ر)عمران شیرازی، پیپلز پارٹی ملیر کے رہنما آغا طارق پٹھان، مرتضی چانڈیو، میجر نسیم،میجر غلام سرور رئیس سمیت دیگر نے شرکت کی۔عمران حیدر شیرازی نے کہا کہ ایف ایف سی پورٹ قاسم اپنی انڈسٹری کے قریب آنے والے گوٹھوں کے عوام کی فلاح کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے ، صاف پانی کی فراہمی ،کرکٹ وفٹبال گراؤنڈ زاور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہے ہیں،طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیم دینے کیلئے اسکالرشپس بھی دی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...