چیری ماسٹر نے پہلا پریمیم آٹو بوتیک اسٹوڈیو متعارف کرا دیا
کراچی(بزنس ڈیسک) چیری ماسٹر پاکستان نے چیری اسٹوڈیو کا افتتاح کر دیا جو پاکستان کا پہلا پریمیم آٹو بوتیک اسٹوڈیو ہے ۔
ڈی ایچ اے کراچی میں چیری اسٹوڈیو کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا کہ صارفین جدید اور منفرد ماحول میں چیری کی گاڑیوں کا قریب سے مشاہدہ، ٹیسٹ ڈرائیو اور خریداری کا منفرد تجربہ حاصل کر سکیں۔چیری اسٹوڈیو کے ذریعے صارفین کمپنی کی جدید نیو انرجی گاڑیوں کی مکمل رینج کو ایک ہی مقام پر دیکھنے اور اس کا تجربہ کرنے کا موقع حاصل کر سکیں گے ۔ چیری ماسٹر پاکستان کے ڈائریکٹر سید آصف احمد نے کہا کہ چیری اسٹوڈیو کا افتتاح پاکستان میں آٹو موٹیو ریٹیل کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments