چاندی219،سونا4700روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم

چاندی219،سونا4700روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 29ہزار 236،دس گرام 3لاکھ 68ہزار کا ہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادھر ڈالر مزیدسستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے سے 4068 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 219 روپے کے اضافے سے 6396 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.92 پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...