اسٹاک ایکسچینج ،مندی،75 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں
2690پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 171739پربند
کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کی مسلسل اور بڑھتی ہوئی انتقامی کارروائیوں سے تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا دوبارہ بڑھنا اسٹاک ایکسچینج سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو مندی کی نہج پر لے آیا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 100انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ 1لاکھ 74 ہزار، 1لاکھ 73ہزار اور 1لاکھ 72ہزار پوائنٹس کی مزید 3سطح گرگئیں۔ مندی کے سبب 75.45فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 2کھرب 65ارب روپے ڈوب گئے۔
کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 807پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی تھی مگر غیریقینی ماحول کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے کمپنیوں کے حصص کو فروخت کرنے پر ترجیح دی جسکے سبب مذکورہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر 2774 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2690 پوائنٹس کی کمی سے 171739 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 24.51فیصد کم رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments