امریکی صدر کی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں، وہ مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ امریکا کی شدید ناکامی اور بے بسی کی علا مت ہیں۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران مسلسل حملوں کے باوجود جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، انفراسٹرکچر پر حملے کی صورت میں ایرانی رد عمل انتہائی شدید اور سخت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تہران مسلسل فوجی حملوں کا سامنا کرنے کے باوجود جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، وہم میں مبتلا امریکی صدر پاگل پن کے کھیل سے نکل کر مایوس شخص کے کھیل میں داخل ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...