میری ٹائم آرگنائزیشن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے سنگین خطرہ قرار دیدیئے
نیویارک: (دنیا نیوز) بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل دفاع قرار دیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے حملے نہ صرف سمندری عملے کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ عالمی سپلائی چین کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، سمندری جہازوں کے عملے کو کبھی بھی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے اور نہ ہی تنازعات یا عدم استحکام کی صورتحال میں انہیں نشانہ بنایا جانا چاہئے۔
انہوں نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں یرغمال بنائے گئے سمندری عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا، آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کشیدگی میں کمی ہی اس بحران کا واحد حل ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments