کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن کیلئے براہِ راست خطرہ قرار دیدیئے
کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت نے ایرانی حملے علاقائی امن و استحکام کیلئے براہِ راست خطرہ قرار دے دیئے، کویت نے ایرانی ڈرون حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔
کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے العبدلی بارڈر پر متعدد ڈرون حملے خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان کویتی وزارت خارجہ نے کہا ڈرون حملوں سے مالی نقصان، جانی نقصان کی اطلاع نہیں، قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے فوج ہائی الرٹ ہے، کویتی فوج سرحدوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments