نیسلے کی نیٹ سیلز 107ارب روپے تک پہنچ گئی

نیسلے کی نیٹ سیلز 107ارب روپے تک پہنچ گئی

ٹیکسزکے بڑھتے بوجھ سے خالص منافع 4.3فیصد کم ہوگیا

لاہور(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالی نتائج جاری کر دیے جن کے مطابق کمپنی کی نیٹ سیلز 107 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.7 فیصد زیادہ ہے ۔کمپنی کے مطابق برانڈز میں سرمایہ کاری، صارفین کی ضروریات کے مطابق نئی مصنوعات اور موجودہ مصنوعات میں بہتری، موثر مارکیٹ حکمت عملی اور برآمدی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی بدولت کاروباری سرگرمیوں میں مثبت رفتار برقرار رہی۔کمپنی کے بیان کے مطابق فروخت میں اضافے ، اخراجات پر موثر کنٹرول اور ویلیو چین کی بہتری کے اقدامات کے باعث مجموعی منافع (گراس پرافٹ) میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

تاہم برانڈز پر زیادہ سرمایہ کاری اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ڈسٹری بیوشن کے اخراجات بڑھنے سے آپریٹنگ منافع میں اضافہ محدود ہو کر 2.8 فیصد رہا۔کمپنی نے بتایا کہ ٹیکسزکے بڑھتے بوجھ کے باعث بعد از ٹیکس خالص منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔نیسلے پاکستان کا کہنا ہے کہ جاری جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال ، توانائی اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور دو ہندسوں پر مشتمل بلند افراطِ زر کے باعث 2026 کے باقی عرصے کیلئے کمپنی محتاط حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...