سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کااپڈیٹ ماسٹر سرکلر جاری کردیا گیا
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں، میوچل فنڈز اور انوسٹمنٹ ایڈوائزرز کیلئے اپڈیٹ شدہ ماسٹر سرکلر جاری کر دیا
جسکا مقصد تمام ریگولیٹری ہدایات،سرکلرز اور وضاحتوں کو ایک جامع دستاویز میں یکجا کرکے مالیاتی شعبے کے لیے قواعد و ضوابط تک رسائی کو آسان بنانا ہے ۔ایس ای سی پی کے مطابق ماسٹر سرکلر میں 30 جون 2026ء تک جاری کی گئی تمام ریگولیٹری ہدایات، سرکلرز، وضاحتیں اور متعلقہ قواعد شامل کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments