سونا1000روپے مہنگا،چاندی سستی،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا 4لاکھ 27ہزار 436،دس گرام 3لاکھ 66ہزار 457کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کے نرخ بڑھ گئے جب کہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے پر جاپہنچی تھی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 76 روپے کی کمی سے 6215 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے سے 277.81 روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments