امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی، محمد باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔

ایکس پر جاری ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے قشم واقعے پر امریکا کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ قشم حملہ میناب اور لامرد واقعات کا تسلسل ہے، امریکا بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر دھماکے، ہر جرم، ہر پابندی، ہر دھمکی اور ہر بچے کے قتل کے ساتھ آپ ایرانی عوام کو اپنے وطن کے دفاع کیلئے مزید پرعزم اور متحد بنا دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...