الجزائر اور مصر کے صدور کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی تنازعات کے پُرامن حل پر زور

الجزائر: (ویب ڈیسک) الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پُرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی صدارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں الجزائر اور مصر کے درمیان بہترین تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں صدور نے فلسطین، مشرق وسطیٰ، خلیجی خطے اور عرب دنیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں موجود تمام تنازعات اور کشیدگی کے لئے پُرامن راستے تلاش کئے جانے چاہئیں۔

دونوں رہنماؤں نے لیبیا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے الجزائر میں حالیہ جنگلات میں لگی آگ سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...