حماس نے غزہ امن معاہدے سے متعلق اپنا مؤقف واضح کر دیا
غزہ: (دنیا نیوز) حماس کے مذاکراتی وفد کے رکن غازی حمد نے کہا ہے کہ حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاملہ اسرائیل کے غزہ سے انخلا اور تعمیر نو میں پیشرفت سے مشروط ہے۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے غازی حمد نے کہا کہ اگر اسرائیلی افواج نے غزہ امن معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو حماس بھی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے کوئی اقدام نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہوگا، غیر مسلح ہونے کی ذمہ داری ایک قومی کمیٹی انجام دے گی، حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات انتہائی سخت اور مشکل تھے، تاہم حماس نے ایسی شرائط طے کرنے کی کوشش کی جو ممکنہ حد تک فلسطینی مفادات کے مطابق ہوں۔
غازی حمد کا مزید کہنا تھا کہ حماس اپنے قومی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو اپنی بنیادی ترجیح سمجھتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments