غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع

قاہرہ: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جلد ایک اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں مصر، امریکا، قطر اور ترکیہ کے ثالث شریک ہوں گے۔

مصری نشریاتی ادارے القاہرہ نیوز کے مطابق اجلاس کا مقصد غزہ جنگ بندی کے روڈ میپ پر تمام متعلقہ فریقوں کے عزم کی توثیق کرنا اور معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں نے بھی اس تجویز کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس میں غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی اور ایک قومی کمیٹی کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی شرائط شامل ہیں۔

مجوزہ معاہدہ غزہ میں ابتدائی بحالی کے کاموں اور تعمیرِ نو کی راہ ہموار کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...