سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) سینٹ کام نے ایران کے تمام دعوے مسترد کر دیئے۔
سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا، تمام ایرانی میزائل اور ڈرونز ناکام بنائے گئے، ایرانی میزائل اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے۔
سینٹ کام نے امریکی ناکہ بندی توڑنے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ ایران نے اردن میں تین ایف-35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، امریکی فوج نے ایرانی دعوؤں کی باضابطہ تردید کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments