ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں میاں بیوی اور ان کا دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا حملے کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوئے جبکہ ایک ٹیکسی ڈرائیور قیصر جعفری، ان کی اہلیہ زہرا جعفری اور ان کا دو سالہ بچہ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

انہوں نے کہا ہر دھماکے، ہر جرم، ہر پابندی، ہر دھمکی اور ہر بچے کے قتل کے ساتھ آپ ایرانی عوام کو اپنے وطن کے دفاع کے لئے مزید پرعزم اور متحد بنا دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...