براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ، 10 رکنی کوہ پیما ٹیم سے رابطہ منقطع
گلگت: (دنیا نیوز) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم حادثے کا شکار ہو گئی، اطلاعات کے مطابق ٹیم میں پانچ نیپالی کوہ پیما شامل ہیں جن میں دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے والے معروف کوہ پیما نمس دائی بھی شامل ہیں۔
ٹیم میں پاکستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سہیل سخی بھی موجود ہیں جبکہ عمان، امریکا اور چین کے کوہ پیما مسٹر وانگ کے علاوہ ایک اور غیر ملکی رکن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور مزید معلومات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments