قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

کراچی: (دنیا نیوز) قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، تحریک آزادی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے وہ مادر ملت کہلائیں۔

فاطمہ جناح جرات، عزم اور کردار کی ایک ایسی مثال تھیں جنہوں نے برصغیر کی تاریخ کا دھارا بدل دیا، تحریکِ پاکستان میں قائد اعظم کی سب سے مضبوط ڈھال اور قوم کی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ایسی خاتون ہیں جنہوں نے ثابت کیا کہ اگر عزم سچا ہو تو کوئی رکاوٹ راستے کی دیوار نہیں بن سکتی۔

31 جولائی 1893ء کو اس وقت کے بمبئی بازار میں آنکھ کھولنے والی فاطمہ جناح نے 1919ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے ڈینٹل سرجری کی ڈگری حاصل کر کے نہ صرف خود کو منوایا، بلکہ 1929 میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر برصغیر کی تمام مسلمان خواتین کے لیے مشعلِ راہ بن گئیں۔

انہوں نے دن رات ایک کر کے مسلمان خواتین کو بیدار کیا اور قیامِ پاکستان کے بعد ویمنز ریلیف کمیٹی کی بنیاد رکھ کر ملک کی تعمیرِ نو میں لازوال کردار ادا کیا۔

60 کی دہائی میں بھی وہ حق اور جمہوریت کی آواز بن کر سیاست کے افق پر ڈٹی رہیں، مادرِ ملت فاطمہ جناح کا جذبہ اور قربانیاں آج کے پاکستان کے لیے بھی روشن مثال ہیں، قوم اپنی اس عظیم قائد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...