پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں امریکا کے زیر استعمال علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ علی السالم ایئربیس پر حملہ کر کے ڈرون ہینگرز، فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کیلئے ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیب کو تباہ کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کویتی عوام سے خطاب میں کہا کہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک خطے سے امریکا کی قابض اور لوٹ مار کرنے والی افواج کا انخلا نہیں ہو جاتا، ایران امریکا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...