مرکنٹائل ایکسچینج میں 47.859ارب کے سودے
مجموعی111,246لاٹس کا کاروبار ہوا،سوناسرفہرست رہا، رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 47.859 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 111,246 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (21.772 ارب روپے )میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کرنسی معاہدوں (10.873 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (7.471 ارب )، ایس اینڈ پی 500 (2.076 ارب )، چاندی (1.380 ارب )، پلاٹینم (1.047 ارب روپے )، تانبہ (693.217 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (690.584 ملین )، برینٹ خام تیل (488.251 ملین روپے )، خام تیل (430.543 ملین روپے )، کپاس (272.645 ملین )، ڈاؤ جونز (231.348 ملین روپے )، سویا بین (165.925 ملین )، قدرتی گیس (95.061 ملین روپے )، گندم (75.314 ملین ) اور پیلیڈیم (72.025 ملین )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments