اسٹاک ایکسچینج،تیزی، 57فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج،تیزی، 57فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

1761.66پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 181776پر بند 79کروڑ سے زائدحصص کے سودے ،کاروباری حجم 7.12فیصد زائد رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)مشرق وسطی کشیدگی میں کمی، تیل کی قیمتوں میں کمی کے رحجانات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو بھی تیزی کی جانب گامزن رہی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 81ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔ تیزی کے سبب 57.17 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت میں مزید 1کھرب 73ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب بلو چپ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور سرمایہ کاری سرگرمیاں بڑھنے جیسے عوامل بھی کاروبار پر مثبت اثرانداز رہے جبکہ شعبہ جاتی بنیادوں پر تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایک موقع پر 1992 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس کی 1لاکھ 82ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی لیکن پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1761.66 پوائنٹس کے اضافے سے 181776.60 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 570پوائنٹس کے اضافے سے 54391پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 936.37پوائنٹس کے اضافے سے 109308.50 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2587.38 پوائنٹس کے اضافے سے 256134.77پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 7.12فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روز 79کروڑ 33 لاکھ 53ہزار 361 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر495 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 283 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،180میں کمی اور32میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...