اسٹیل سیکٹر کے نئے ٹیکس فریم ورک کا خیرمقدم

اسٹیل سیکٹر کے نئے ٹیکس فریم ورک کا خیرمقدم

منصفانہ مسابقت اور دستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا، واجد بخاری

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے فنانس ایکٹ 2026 کے تحت متعارف کرائے گئے اسٹیل سیکٹر کے نئے ٹیکس فریم ورک کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعت میں منصفانہ مسابقت کو فروغ ملے گا، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور دستاویزی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ نیا نظام ایف بی آرکی جانب سے متعلقہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز کے ذریعے نافذ کیا گیا ۔ ایسوسی ایشن کے سیکٹری جنرل واجد بخاری کے مطابق ماضی میں اسٹیل سیکٹر کے بعض چھوٹے اورغیر دستاویزی یونٹس ٹیکس چوری اور کم پیداوار ظاہر کرنے کے باعث مصنوعی طور پر کم قیمت پر مصنوعات فروخت کرتے تھے۔

جس سے ٹیکس قوانین پر مکمل عمل درآمد کرنے والے بڑے اسٹیل ساز اداروں کو شدید مسابقتی نقصان کا سامنا تھانئے ٹیکس نظام کا مقصد ایسی غیر منصفانہ صورتحال کا خاتمہ کرکے دستاویزی صنعت کیلئے یکساں کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے ۔ واجد بخاری نے متن اپنایا کہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ملک بھر میں موجود 200 سے زائد اسٹیل مینوفیکچررز میں سے صرف31 کمپنیوں کو ایف بی آر کی مقررہ شرائط، جن میں مکمل دستاویزی ریکارڈ، اسکریپ کے استعمال کی تصدیق اور ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام سے انضمام شامل ہے ، پورا کرنے پر اہل قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...