مرکنٹائل ایکسچینج میں117,906لاٹس کا کاروبار
مجموعی مالیت 36.426ارب رہی ، سونا سرفہرست رہا، رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 36.426 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 117,906 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (23.755 ارب روپے )میں ہوا جس کے بعد کرنسی معاہدوں (5.474 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (2.284 ارب روپے )، چاندی (1.466 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (454.060 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (435.476 ملین روپے )، پلاٹینم (430.658 ملین روپے )، خام تیل (412.225 ملین روپے )، تانبہ (331.649 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (279.140 ملین روپے )، کپاس (270.941 ملین روپے )، سویا بین (229.441 ملین روپے )، پلیڈیم (229.416 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (190.802 ملین روپے )، قدرتی گیس (93.427 ملین روپے ) اور گندم (63.266 ملین روپے )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments