امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی نہ کسی قسم کے معاہدے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 سے 3 دنوں کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک کسی امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments