اسٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ کا قیام

اسٹاک مارکیٹ میں شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ کا قیام

سرمایہ کار اب براہِ راست شیئرز، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایفز خرید سکیں گے 33بروکریج ہاؤسز میں اسلامی ونڈوز فعال کردی گئیں،سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند افراد کیلئے شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سیگمنٹ قائم کردیا ہے جس کے تحت 33 بروکریج ہاؤسز میں شریعہ کمپلائنٹ اسلامی ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کاری کی خدمات شروع کردی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کار شریعہ کمپلائنٹ شیئرز، سکوک اور اسلامی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں براہِ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے ، اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹ میں شریعت کے اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے ایک باقاعدہ اور آسان پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ایس ای سی پی نے بتایا کہ اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کاروں کے فنڈز اسلامی بینکاری کے اصولوں کے مطابق استعمال کیے جائیں گے جبکہ ان ونڈوز کے تحت سرمایہ کاری صرف ان سیکیورٹیز تک محدود ہوگی جو شریعہ کمپلائنٹ قرار دی گئی ہیں۔ریگولیٹر کے مطابق اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو سودی فنانسنگ یا غیر شریعہ کمپلائنٹ لیوریج فنانسنگ فراہم نہیں کی جاسکے گی۔اس اقدام سے شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کرنے والے افراد کیلئے اسٹاک مارکیٹ میں شرکت کا ایک واضح اور منظم طریقہ کار دستیاب ہوگا۔ اعداد و شمار کے مطابق  اسٹاک ایکسچینج میں 535 لسٹڈ سیکیورٹیز میں سے 308 سیکیورٹیز شریعہ کمپلائنٹ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...