ایکسپوسینٹر میں فرسٹ فرنیچر ٹریڈ شو کا اختتام
معیشت وصنعتی فروغ کیلئے ایسی نمائشیں ناگزیر ، صدرکراچی چیمبرریحان حنیف
کراچی(این این آئی)ایکسپو سینٹر کراچی میں فرسٹ فرنیچر ٹریڈ شو کا اختتام ہوگیا۔اختتامی تقریب میںکراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف نے کہا کہ کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایسی نمائشوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کی حمایت کی جائے تاکہ مقامی صنعت، کاروبار اور ملکی معیشت کو مزید ترقی دی جا سکے ۔ انہوں نے فرنیچر ٹریڈ نمائش میں شریک ایگزیبیٹرز میں تعریفی یادگاری شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے ۔پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین رانا وحید اور ہورائزن ایونٹس کے چیف ایگزیکٹو راشد انصاری نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء ، مہمانوں اور نمائش کنندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس نمائش کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا تاکہ پاکستانی فرنیچر انڈسٹری کو مزید کاروباری مواقع میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments