پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک

پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک

ملک میں سالانہ 6کروڑ 50لاکھ ٹن دودھ پیدا ہوتا ہے ،ایف اے او

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ، ملک میں دودھ کی سالانہ پیداوار6کروڑ50 لاکھ ٹن سالانہ ہے ۔ فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن(ایف اے او)کی رپورٹ کے مطابق دودھ پیدا کرنے والے دنیا کے پانچویں بڑے ملک کے طور پر پاکستان میں دودھ کی سالانہ پیداوار65 ملین ٹن ہے جس میں زیادہ تر پیداوار دیہی معیشت سے منسلک لوٹیک ڈیری فارمز سے حاصل ہوتی ہے ۔پاکستان میں 15 ملین چھوٹے ڈیری فارمز دودھ کی پیداوار میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں جن کے پاس دو گائے اور بھینسیں ہیں۔

ایف اے او کے مطابق چھوٹے ڈیری فارمز پاکستان کی ڈیری اکانومی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ہیں۔ دوسری جانب ایف اے او کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک میں چھوٹے ڈیری فارمز سے حاصل دودھ کی پیداواری لاگت ترقی یافتہ ممالک کے ہائی ٹیک ڈیری فارمز کے مقابلے میں کہیں کم ہے جس کا بنیادی سبب جانوروں کے چارہ کی قیمت میں ہونے والا اضافہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...