چاندی80، سونا 2000روپے مہنگا، ڈالر کی قدر مزید کم

چاندی80، سونا 2000روپے مہنگا، ڈالر کی قدر مزید کم

تولہ سونا 4لاکھ 61ہزار 936، دس گرام 3لاکھ 96ہزار 35روپے پر جاپہنچا

کراچی (بزنس ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 4395 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 80روپے کے اضافے سے 7029روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.62 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...