کاروباری آسانیوں کیلئے ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات
سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت، قواعد مزید آسان بنا رہے ، اعلامیہ
اسلام آباد (کامرس ڈیسک)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ریگولیٹری اصلاحات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اقدامات تیز کردیئے ہیں، جس کا مقصد کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ۔ جاری اعلامئے کے مطابق ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اقدامات کے تحت غیر ضروری قواعد، کاغذی کارروائی اور پیچیدہ تقاضوں کا جائزہ لے کر انہیں آسان یا ختم کیا جا رہا ہے ، جس سے کاروباری افراد اور اداروں کو درپیش مشکلات کم ہونے کی توقع ہے۔ ریگولیٹری اصلاحات کے نتیجے میں دفتری رکاوٹیں کم کرنے ، لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانے اور کاروبار شروع کرنے میں حائل غیر ضروری مشکلات دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق اصلاحات کاروباری اداروں پر انتظامی بوجھ اور آپریشنل اخراجات کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہیں، جبکہ مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے قواعد و ضوابط کو مزید آسان اور شفاف بنایا جا رہا ہے ۔ آسان اور کاروبار دوست نظام کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ ایس آئی ایف سی پاکستان میں سرمایہ کاری دوست ماحول کے قیام اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments