شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق دو گھنٹے طویل ملاقات کے ایجنڈے میں سرفہرست سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ رہا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال کے بجائے پمز چیک اپ کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سیاسی حکمت عملی اور قانونی آپشنز پر مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست اور اس کے قانونی جواب کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مزید کسی سیاسی و آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے مختلف نام بھی زیر غور آئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...