زیتون کی کاشت میں حالیہ اضافہ حوصلہ افزا، کنوینر ایف پی سی سی آئی

زیتون کی کاشت میں حالیہ اضافہ حوصلہ افزا، کنوینر ایف پی سی سی آئی

لاہور (اے پی پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ۔۔۔

 زیتون اور دیگر تیل دار اجناس کی کاشت کا رقبہ بڑھا کر پاکستان سالانہ کم از کم6 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچا سکتا ہے ۔ کاشتکاروں کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں زیتون کی کاشت میں حالیہ اضافہ حوصلہ افزا ہے اور اس سے خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیتون کی ایک مضبوط صنعت کے قیام کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، تاہم اس کے لیے صرف کاشت میں اضافے کے بجائے مکمل اور مسابقتی ویلیو چین تشکیل دینا ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...