تصدیق انفارمیشن سروسز کی لسٹنگ پر گونگ تقریب
کمپنی جنوبی ایشیا کی پہلی عوامی لسٹ ہونے والی کریڈٹ بیورو بن گئی
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کی باقاعدہ لسٹنگ کے موقع پر گونگ تقریب منعقد ہوئی جس کے ساتھ کمپنی جنوبی ایشیا کی پہلی عوامی طور پر لسٹ ہونے والی کریڈٹ بیورو بن گئی۔ کمپنی کی لسٹنگ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی اور اس کے آئی پی او کے ریٹیل حصے کو 21.68 گنااوور سبسکرائب کیا گیا،تصدیق انفارمیشن سروسز کے ٹرانزیکشن میں 21.9 کروڑ عام حصص شامل تھے ۔ ان میں سے 6.9 کروڑ حصص پری آئی پی او سرمایہ کاروں کو 2.35 روپے فی حصص کے حساب سے جبکہ 15 کروڑ حصص عوام کو آئی پی او کے ذریعے 3 روپے فی حصص کی قیمت پر پیش کیے گئے ۔غیر معمولی سرمایہ کاری طلب کے باعث ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصص کا تناسب 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا گیا جسے ٹرانزیکشن کے مشیر ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے پاکستان کی آئی پی او تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام قرار دیا۔ اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ ایچ سبزواری نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو اسٹاک ایکسچینج میں خوش آمدید کہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments