موبی لنک بینک اوریانگو پاکستان نے شراکت قائم کر لی

موبی لنک بینک اوریانگو پاکستان نے شراکت قائم کر لی

کراچی(بزنس ڈیسک)موبی لنک بینک اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنییانگوکے ذیلی ادارے (یانگو پاکستان)نے یانگوکے اہل ڈرائیورز اور کوریئرزکو شرعی اصولوں کے مطابق گاڑیوں اور موبائل فون کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجرا ،

تکافل تحفظ اور جامع ڈیجیٹل بینکاری و ادائیگیوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی اشتراک قائم کر لیا ہے ۔ اس شراکت داری کا مقصد پارٹنر ڈرائیوروں کی روزگار اور کاروباری ضروریات کے مطابق مالیاتی سہولیات فراہم کرکے مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے ۔اس اشتراک کے تحت یانگو کے ساتھ کام کرنے وا لے ڈرائیوروں کی گاڑیوں کو ان کے روزگار کا ایک اہم اور پیداواری اثاثہ تصور کرتے ہوئے فنانسنگ اور دیگر مالیاتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی غیر رسمی معیشت کاروباری صلاحیتوں کی حامل کی ایک نئی نسل کو جنم دے رہی ہے تاہم ان میں سے بہت سے افراد اب بھی رسمی مالیاتی خدمات سے باہر ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم رائیڈ ہیلنگ ڈرائیورز کو شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ، تحفظ اور ڈیجیٹل بینکاری کی ایسی سہولیات تک رسائی فراہم کر رہے ہیں جو ان کے روزگار کو مستحکم بنانے اور پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔یانگو پاکستان کی کنٹری ہیڈ میرال شریف نے کہا کہ ایک ڈرائیور کے لیے گاڑی محض ایک اثاثہ نہیں بلکہ اس کے لیے آمدنی کے حصول کی امیدوں کا محور ہے ۔ اس لیے موزوں فنانسنگ اور تحفظ تک رسائی براہِ راست اس کی کام کرنے اور ترقی کرنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...