سونیری بینک کو 2.396ارب روپے کا خالص منافع
فی حصص آمدنی 2.1732روپے رہی،ڈپازٹس 784.226ارب ریکارڈ
کراچی(بزنس ڈیسک)سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 217ویں اجلاس میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے بینک کے مالی گوشواروں کی منظوری دے دی۔عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں اور ملک میں توانائی کے نرخوں میں تبدیلی جیسے مشکل معاشی حالات کے باوجودبینک کی تمام شعبوں میں مستحکم کارکردگی اس کی مضبوط اور مؤثر کاروباری صلاحیت ظاہر کرتی ہے ۔بینک نے 30 جون2026 کو ختم ہونے والی مدت کیلئے قبل از ٹیکس منافع4.795ارب روپے اور بعد از ٹیکس منافع 2.396 ارب روپے حاصل کیا جوگزشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 6.685ارب روپے اور2.497بلین روپے تھا۔ فی حصص آمدنی گزشتہ مدت کے 2.2648 روپے فی حصص سے بڑھ کر2.1732روپے فی حصص ریکارڈ کی گئی۔ اگرچہ منافع کے مارجن میں کمی کے باعث خالص سودی آمدنی میں گزشتہ مدت کے مقابلے میں مدت بہ مدت 19.80فیصد، یعنی 2.823 بلین روپے کی کمی ہوئی، تاہم غیر سودی آمدنی میں 50.96فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔بینک کاسرمایہ کاری پورٹ فولیو مدت کے اختتام تک بڑھ کر509.110 ارب روپے ہوگیا جو 6.23فیصد اضافہ ہے ۔اس مدت کے دوران سرمایہ کاری کی اوسط مالیت بھی بڑھ کر501.123 بلین روپے ہوگئی۔
تاہم سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی کم ہو کر 27.843ارب روپے رہ گئی۔مدت کے اختتام پر بینک ڈپازٹس 784.226ارب روپے رہے جو 2025 کے اختتام پر 689.106بلین روپے کے مقابلے میں13.8فیصدکا نمایاںسال بسال اضافہ ہے ۔اوسط ڈپازٹس کے حجم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،ا ور گزشتہ مدت کے مقابلے میں یہ84.934 بلین روپے بڑھ گئے ۔ڈپازٹس مکس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی جس میں CASAریشو بڑھ کر 87.17فیصد(دسمبر 2025: 81.86 فیصد) کرنٹ اکاؤنٹ کا تناسب بڑھ کر 34.51فیصد تک پہنچ گیا۔اوسط کرنٹ اکاؤنٹ ڈپازٹس کے حجم میں13.35فیصد اضافے کی وجہ سے ڈپازٹس کی لاگت 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی میں 7.43فیصدسے کم ہو کر موجودہ مدت میں6.65فیصدرہ گئی۔ بینک فنڈنگ مکس کی بہتری اور اخراجات معقول بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور معیاری خدمات کی فراہمی برقرار رکھنا بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments