اسٹاک ایکسچینج میں47پوائنٹس کی مندی،31ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج میں47پوائنٹس کی مندی،31ارب خسارہ

100انڈیکس 177,322 پوائنٹس پر بند ، 61کروڑ شیئرز کے سودے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومندی رہی ۔حصص بازار میں 61 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35.5 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب کم ہوکر 19 ہزار 860 ارب روپے رہ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 178,500 کی سطح عبور کرتے ہوئے دن کی بلند ترین سطح 178,650.01 پوائنٹس پر جاپہنچا۔ بعدازاں فروخت کا دباؤ غالب آگیاجس کے باعث انڈیکس 178,000 کی سطح کھو بیٹھا۔

کاروبار کے آخری گھنٹے میں نمایاں گراوٹ کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار کی کم ترین سطح 177,196.28 تک گر گیا، تاہم اختتام سے قبل معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 47.93 پوائنٹس یا 0.03 فیصد کی کمی سے 177,322.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں سے 191 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 279 میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...