مریم نفیس خواتین پر تشدد کے واقعات دیکھ کر رو پڑیں

مریم نفیس خواتین پر تشدد کے واقعات دیکھ کر رو پڑیں

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ مریم نفیس خواتین پر مظالم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواتین اور بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش اور دکھ کا اظہار کیا۔ویڈیو میں مریم نفیس نے کہا کہ آج کا ہیش ٹیگ آیت نور ہے ، جسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور کنویں میں پھینک دیا گیا۔ کل کا ہیش ٹیگ وہ نومولود بچہ تھا جسے معجزانہ طور پر بوری میں زندہ برآمد کیا گیا، اس سے پہلے 45 سالہ حنا تھی، جسے اس کے اپنے شوہر نے اپنے ہی گھر میں قتل کردیا۔ اس سے پہلے ایک 20 سالہ معذور خاتون تھی، جسے تھانے میں پولیس اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس سے پہلے ہیش ٹیگ 18 ماہ کی ایزل کا تھا۔ کیا کوئی ان واقعات کے خلاف کچھ کر رہا ہے ؟ یا نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...