دریا سے ڈولفن پکڑنے والا مچھیرا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
پٹنہ (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست بہار کے ضلع سہرسہ میں مچھیرا کوسی دریا سے نایاب گنگا ڈولفن پکڑ کر گھر لے آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہی گیر کے جال میں نایاب گنگا ڈولفن پھنس گئی تھی، جسے اس نے آزاد کرنے کے بجائے گھر منتقل کردیا۔واقعے کی ویڈیو ایک مقامی شخص نے اپنے موبائل فون سے بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں ماہی گیر کو ڈولفن سے تیل نکالنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے ۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ حکام حرکت میں آئے اور ماہی گیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم ایف آئی آر کے اندراج کے بعد وہ فرار ہوگیا اورپولیس نے 3روزکی تلاش کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ تفتیش مکمل کرکے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments